November 8, 2025 9:51 AM | India Jamaica Cuba

printer

جمائیکا اور کیوبا نے، بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اُس نے کیریبیائی ملکوں میں طوفان میلیسا کے بعد کے حالات میں، اُن کا ساتھ دیا۔

جمائیکا اور کیوبا نے، بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اُس نے کیریبیائی ملکوں میں طوفان میلیسا کے بعد کے حالات میں، اُن کا ساتھ دیا۔ اِس طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور بہت سے لوگوں کی جانیں گئیں۔

بھارت نے، طوفان میلیسا کے بعد بحالی کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے دو ملکوں کی مدد کے مقصد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راحت کا سامان بھیجا ہے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں اور وزراء خارجہ نے بھارت اور طبّی مدد، آلات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشیاء کی فراہمی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اسے ایک بروقت اور گہری اقدار سے وابستہ مدد قرار دیا۔×