June 26, 2025 3:08 PM

printer

جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 15 کروڑ سے زیادہ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے ہیں۔

جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 15 کروڑ سے زیادہ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ چار کروڑ گھروں کو یہ کنکشن فراہم کرنے کا کام 2028 تک مکمل ہوجائے گا۔ آج نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پاٹل نے کہا کہ حکومت نے جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم نے اندازہ لگایا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے ہیضے کی بیماری سے سالانہ چار لاکھ تک اموات سے بچا جاسکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔