March 12, 2025 9:43 PM

printer

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے دریائے گنگا کو مزید صاف ستھرا اور پائیدار رکھنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے آج ایک مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہئ کار کے ذریعے دریائے گنگا کو مزید صاف ستھرا اور پائیدار رکھنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ نئی دلّی میں گنگا کے تحفظ سے متعلق با اختیار ٹاسک فورس کی  14 ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب پاٹل نے مقررہ وقت پر پروجیکٹوں پر عمل در آمد، آلودگی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے اور وزارتوں کے درمیان تال میل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اِس میٹنگ میں متعدد وزارتوں اور ریاستوں حکومتوں کے کلیدی شراکت داروں کو اکٹھا کیا گیا۔ اِس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت راج بھوشن چودھری نے بھی شرکت کی۔