جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گنگا کا تحفظ صرف ماحولیاتی کوشش نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی ثقافتی وراثت، آستھا اور لاکھوں لوگوں کی زندگی سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ جناب پاٹل نے یہ بات نئی دلی میں گنگا کے احیاء کے لیے بااختیار ٹاسک فورس کی 16ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ سال کے دوران ٹاسک فورس کے زیر غور لائے گئے تقریباً 80 فیصد مسائل کامیابی کے ساتھ حل کیے جا چکے ہیں۔x