November 24, 2025 9:35 PM

printer

جسٹس سوریہ کانت نے آج بھارت کے 53ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح راشٹرپتی بھون میں اُنھیں حلف دلایا

جسٹس سوریہ کانت نے آج بھارت کے 53ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح راشٹرپتی بھون میں اُنھیں حلف دلایا۔ جسٹس سوریہ کانت نے جسٹس بی آر گوائی کی جگہ لی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور امت شاہ، راجناتھ سنگھ، جے پی نڈّا سمیت مرکزی وزراء اور دیگر اہم شخصیات حلف برداری کی اِس تقریب کے دوران موجود تھیں۔
ہریانہ کے شہر حصار میں سن 1962 میں جسٹس سوریہ کانت کی پیدائش ہوئی۔ انھوں نے 1984 میں حصار کی ضلع عدالت میں قانون کی اپنی پریکٹس شروع کی۔1985 میں وہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں وکالت کی غرض سے چنڈی گڑھ منتقل ہوگئے۔ وہ آئینی نوعیت کے، سروس کے اور سول معاملات کے ماہر ہیں۔ انھوں نے کئی یونیورسٹیوں، بورڈوں، کارپوریشنوں، بینکوں اور ہائیکورٹ کی بھی نمائندگی کی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت کو یہ امتیاز بھی حاصل ہوا کہ وہ جولائی 2000 میں ہریانہ کے سب سے کم عمر ایڈوکیٹ جنرل مقرر ہوئے۔ 2004 میں اُنھیں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کے مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ اکتوبر 2018 میں جسٹس سوریہ کانت کو ہماچل پردیش کی ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ مئی 2019 میں اُنھیں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔