ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 2:43 PM

printer

جسم میں خون کی کمی کردینے والے Sickle Cell کی روک تھام کے لیے بھارت پرعزم:نڈا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ جسم میں خون کی کمی کردینے والے   Sickle Cell کی روک تھام کے لیے بھارت کی کوشش، محض جینیاتی بدنظمی کو ختم کرنے سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ طبقوں کی مساوات، وقار اور صحت کے تئیں ایک عزم ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ Sickle Cell کا خاتمہ کرنے کے قومی مشن NSCAEM کا مقصد، جسے جولائی 2023 میں شروع کیا گیا تھا، نہ صرف اِس بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے بلکہ جو لاکھوں لوگ اِس بیماری سے دوچار ہیں، اُن کے وقار اور صحت کو بحال کرنا ہے۔جناب نڈا نے اِس مضمون میں لکھا ہے کہ اِس مشن کے ابتدائی دو سال کے دوران اِس کے قابل تحسین نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن میں حکومت اور ریاستوں دونوں کی ہی کوششیں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔