May 25, 2025 9:35 AM

printer

جرمنی کے Suhl میں جاری ISSF جونیئر عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شمبھوی شرون شرساگر نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

نشانے بازی میں جرمنی کے Suhl میں جاری ISSF جونیئر عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شمبھوی شروَن شرساگر نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ شمبھوی شرساگر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل زمرے میں کل رات یہ کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر بھارتی نشانے باز اوجَسوی ٹھاکر نے اِسی زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ شمبھوی شرساگر کی جیت اِس لئے بھی خاص ہے، کیونکہ اپنی ساتھی کھلاڑی اوجَسوی ٹھاکر سے سخت چیلنج کے باوجود انھوں نے شروعات سے ہی سبقت بنائے رکھی۔ اس جوڑی نے چین کی Li Shijia، اٹلی کی Carlotta Salafia اور چین کی ہی اولمپک سلور میڈلسٹ Huang Yuting کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت 8 تمغوں کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست ہوگیا ہے۔

ان میں سونے کے 2، چاندی کے تین اور کانسے کے تین تمغے شامل ہیں۔

اِس سے پہلے دن میں بھارت کے نارائن پرونَو وَنیتا سُریش نے مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت کر کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہیں مکیش Nelavalli نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔