ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2025 9:21 AM | Chennai Open Chess

printer

جرمنی کے گرینڈ ماسٹر Vincent Keymer چنئی شطرنج ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد پہلے مقام پر ہیں۔ بھارت کے ارجن Erigaisi دوسرے مقام پر ہیں۔

Quantbox Chennai Grand Masters Tournament میں تین راؤنڈ کے مقابلے کے بعد شطرنج میں بھارت کے عالمی نمبر پانچ Grandmaster ارجن Erigaisi نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے G M Ray Robson کو شکست دے دی۔ اس طرح وہ جرمنی کے Vincent Keymer کے بعد دوسرے مقام پر ہیں۔ ماسٹرس زمرے کے Round-Robin مقابلے میں، جہاں ابھی مزید 6 راؤنڈز ہونے ہیں، Erigaisi کے پاس 2 اعشاریہ 5 پوانئٹس ہیں، جبکہVincent Keymer،  Karthikeyan Murali کے خلاف ایک اور جیت کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔

ایک اور بھارتی گرینڈ ماسٹر Vidit Gujrathi نے اپنے ہم وطن کھلاڑی Nihal Sarin کو شکست دی، جبکہ امریکی گرینڈ ماسٹر Awonder Liang نے ہالینڈ کے گرینڈ ماسٹر Jorden Van Foreest کو شکست دے کر اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔×