جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر 12 اور 13 جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس دورے کے دوران وہ احمدآباد اور بینگلورو جائیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی 12 جنوری کو احمدآباد میں چانسلر Merz کا استقبال کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 برس، پچھلے سال مکمل ہوئے تھے۔ بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزیراعظم مودی اور چانسلر Merz کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔×