January 13, 2026 2:23 PM

printer

جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz آج بنگلورو پہنچے ہیں

جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz آج بنگلورو پہنچے ہیں۔ کرناٹک کی بڑی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر MB Patil نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہوائی اڈے پر، اُن کا استقبال کیا۔ آئی ٹی سِٹی کے دورے کے دوران، جناب Merz جرمنی کی کمپنی Bosch کے انڈیا ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کریں گے۔ وہ بنگلورو سے روانہ ہونے سے پہلے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں Nano سائنس اینڈ انجینئرنگ مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب MB Patil نے کہا ہے کہ چانسلر Merz کے بنگلورو کے دورے سے جرمنی کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ترقی، جدت طرازی اور اشتراک کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔