September 2, 2025 10:29 AM | GERMAN FOREIGN MINISTER

printer

جرمنی کے وزیر خارجہ Johann David Wadephul بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح بینگلورو پہنچے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ Johann David Wadephul بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح بینگلورو پہنچے۔ وہ آج دلّی روانہ ہونے سے قبل خلائی تحقیق کے ادارے اِسرو کا دورہ کریں گے۔ جناب Wadephul کَل نئی دلّی میں تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے سے قبل جرمنی کے وزیر خارجہ نے اُجاگر کیا کہ بھارت، بحرہند اور بحرالکاہل خطے اور عالمی سطح پر ایک اہم شراکت دار کا رول ادا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سلسلے وار پوسٹ میں جناب Wadephul نے جرمنی اور بھارت کے درمیان قریبی سیاسی، اقتصادی اور تہذیبی رشتوں پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک   شراکت داری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی میں تعاون، اختراع، ٹیکنالوجی اور ہنرمند افرادی قوت کی بھرتی جیسے شعبوں کو دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون بھی قرار دیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔