جرمنی کے صدر Frank-Walter Stinmeier نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی خارجہ پالیسی کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ جناب Stinmeier نے کہا کہ عالمی جمہوریت پر ایسا حملہ کیا جارہا ہے جو اِس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔
ماہرین کے مطابق یہ بیان، وینیزوئیلا کے صدر نکولس مدورو کو عہدے سے ہٹانے جیسی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتا ہے۔ Crimea کا روس کے ساتھ الحاق اور یوکرین پر حملے کو معاملات میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے، صدر Stinmeier نے کہا کہ امریکہ کے برتائو نے ایک دوسرے تاریخی شگاف کی نمائندگی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھمکی دینے کی صورتحال میں فعال طور پر مداخلت کرنے کی ضرورت ہے اور برازیل اور بھارت جیسے ممالک کو عالمی نظام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدام کرنے چاہئیں۔