جرمنی کے دورے پر گئے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گویل نے آج برلن میں جرمن حکومت کی معیشت اور توانائی کی وزیر Katherina Reiche سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گویل نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، مشترکہ صنعت کاری اور ماحولیات کیلئے ساز گار توانائی اور دفاع میں تکنیکی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے دوران بھارت یوروپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے متعلق جرمنی کے عزم پر بات کی گئی۔
Site Admin | October 23, 2025 9:51 PM
جرمنی کے دورے پر گئے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گویل نے آج برلن میں جرمن حکومت کی معیشت اور توانائی کی وزیر Katherina Reiche سے ملاقات کی