ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 28, 2025 2:38 PM

printer

جرمنی میں FISU عالمی یونیورسٹی گیمز 2025 میں بھارت نے تمغوں کے معاملے میں 20 وِیں پوزیشن پر رہتے ہوئے اپنی مہم ختم کی

جرمنی میں FISU عالمی یونیورسٹی گیمز 2025 میں بھارت نے تمغوں کے معاملے میں 20 وِیں پوزیشن پر رہتے ہوئے اپنی مہم ختم کی۔ بھارت نے کُل 12 تمغے جیتے، جن میں سونے کے 2، چاندی کے 5 اور کانسے کے 5 تمغے شامل ہیں۔ اِن کھیل کود مقابلوں کے آخری دن بھارت کی انکیتا دھیانی نے خواتین کے 3 ہزار میٹر Steeplechase مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ جاپان نے اِن مقابلوں میں سب سے زیادہ سونے کے 34 تمغے جیتے، جس کے بعد چین نے 30 اور امریکہ نے سونے کے 28 تمغے حاصل کیے۔ 2023 میں Chengdu میں بھارت نے عالمی یونیورسٹی گیمز میں اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس میں اُس نے سونے کے 11 تمغوں سمیت 26 تمغے جیتے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔