February 23, 2025 9:39 PM

printer

جرمنی میں، چانسلر Olaf Scholz کے اتحاد کی حکومت گرنے کے بعد نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کرنے کیلئے ووٹنگ جاری ہے

یوروپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں اقتدار کیلئے ہو رہے انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے۔ اس سے ملک کے ایوان زیریں، Bundestag میں سیٹوں کا فیصلہ ہوگا۔ انتخابی مراکز، بین الاقوامی معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر بند ہو جائیں گے۔ یہ انتخابات اس سال ستمبر میں ہونا طے پائے تھے لیکن حکمراں اتحاد کے ٹوٹ جانے کے سبب انتخابات جلدی ہو رہے ہیں۔ اس اتحاد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD)، The Greens اور Free ڈیموکریٹک پارٹی شامل تھے۔ Bundestag میں ایک مستحکم وفاقی حکومت قائم کرنے کیلئے 630 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ 299 پارلیمانی حلقوں کیلئے 4 ہزار 506 امیدوار میدان میں ہیں۔
چار بڑی پارٹیاں، ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔