جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں تقسیم کو ٹالنے کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب Ishiba کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی زیر قیادت مخلوط اتحاد جولائی کے چناؤ میں ایوانِ بالا میں اکثریت سے محروم ہوگیا تھا۔ سرکاری نشریاتی ادارے NHK نے آج اُن کے استعفیٰ دینے کی خبر دی ہے۔ چند ہفتے قبل جناب Ishiba نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا تھا کہ وہ چناؤ میں اپنے مخلوط اتحاد کی شکست کے تناظر میں مستعفی ہونے پر غور کررہے ہیں۔ جناب Ishiba نے منگل کے روز یہ کہا تھا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ محصول کے معاملے پر جو سمجھوتہ ہوا ہے، اُس پر مناسب انداز سے عمل کیا جائے۔
Site Admin | September 7, 2025 2:55 PM
جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں تقسیم کو ٹالنے کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے
