جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے آج ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنا استعفیٰ دے دیا۔ اُنھیں انتخابات میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اُن کی برسر اقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کو، پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں رہی۔ Ishiba نے ٹیلی ویژن پر اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصلہ کیا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پارٹی میں امکانی ووٹنگ سے پہلے کیا گیا ہے جس میں اُنھیں زبردستی اُن کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا تھا۔ Ishiba کے تحت LDP پچھلے 15 سال میں پہلی بار ایوانِ زیریں میں اکثریت سے محروم ہوئی ہے اور اس کے بعد اِس سال جولائی میں ایوانِ بالا میں بھی وہ اکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔
Site Admin | September 7, 2025 9:53 PM
جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے انتخاب میں شکست کے بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے