January 7, 2026 9:41 AM | Japan Earthquake

printer

جاپان کے مغربی حصے میں واقع Shimane اور پڑوسی Tottori انتظامی علاقوں میں گذشتہ روز چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

جاپان کے مغربی حصے میں واقع Shimane اور پڑوسی Tottori انتظامی علاقوں میں گذشتہ روز چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ جاپان کی موسمیات سے متعلق ایجنسی JMA نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز مشرقی Shimane انتظامی علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

اِس کے بعد اسی علاقے میں پانچ اعشاریہ ایک پانچ اعشاریہ چار شدت کے دو اور زلزلے آئے۔ JMA نے کہا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم انتباہ دیا کہ ریختر پیمانے پر پانچ کی شدت سے زیادہ کے زلزلے ہفتے بھر جاری رہ سکتے ہیں، جن کا اگلے دو سے تین دن میں آنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ JMA نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے اور چٹانے گرنے کے بڑھتے خطرے سے خبردار بھی کیا ہے۔x