جاپان کے شہر Osaka میں منعقدہ عالمی نمائش World Expo 2025 میں بھارت منڈپ کے نام سے قائم بھارتی پویلین نے کل 20 ہزار سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا۔ بڑی تعداد میں لوگ بھارت کے مالامال ثقافتی ورثے، خلائی کامیابیوں اور دستکاریوں کی جھلک دیکھنے کیلئے آئے۔ اس نمائش کی دیگر دلچسپیوں میں ایک ”چندریان زون“ بھی شامل ہے، جو خلائی تحقیق اور چاند سے متعلق اس کے مشنوں میں بھارت کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ ایک ضلع، ایک پروڈکٹ زون کے تحت جموں و کشمیر کی اخروٹ کی لکڑی کی نقش و نگاری اور اوڈیشہ کی Tarakashi آرٹ کو پیش کیا گیا۔ یہ بھارت کے سافٹ پاور کو ظاہر کرتا ہے، جو کثیر قطبی دنیا میں اپنے نقوش چھوڑ رہا ہے۔ اس نمائش میں 160 سے زیادہ ممالک کے شرکاء اور 9 بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
Site Admin | August 3, 2025 2:57 PM
جاپان کے شہر Osaka میں منعقدہ عالمی نمائش World Expo 2025 میں بھارت منڈپ کے نام سے قائم بھارتی پویلین نے کل 20 ہزار سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا
