جاپان کے برسرِ اقتدار اتحاد نے ایک اہم انتخابات میں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں اپنی اکثریت کھودی ہے، لیکن وزیراعظم Shigeru Ishiba نے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ اتحاد جوLiberal Democratic Party (LDP) اور اس کے اتحادی Komeito سے مل کر بنا ہے، اِسے 248 رکنی ایوان پر حکمرانی حاصل کرنے کے لیے مزید 50 سیٹوں کی ضرورت تھی لیکن یہ صرف 47 سیٹیں ہی جیت سکا، جبکہ ایک سیٹ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اتحاد کو یہ نقصان، پچھلے سال ایوانِ زیریں میں اتحاد اِس سے قبل کی شکست کے بعد ہوا ہے، جس سے اُس کی طاقت مزید کمزور ہوگئی ہے۔
جاپان کے رائے دہندگان بڑھتی قیمتوں، امریکی محصولات کے خوف اور سیاسی گھپلوں کی وجہ سے مایوس ہیں۔ مہنگائی خاص طور پر کھانے کی اشیا کی قیمتوں جیسے چاول اور Ishibaکی قیادت سے عدم اطمینان نے عوام کی بے اطمینانی میں اضافہ کیا ہے۔x