ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 9:22 PM

printer

جاپان کیSanae Takaichi پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں

جاپان کیSanae Takaichi پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ ایوان بالا محترمہ Takaichi کو وزیراعظم مقرر کیا۔ اُنھیں ایوان بالا میں 125 ووٹ ملے جو کہ جیت کیلئے درکار اکثریت سے صرف ایک ووٹ زیادہ ہے۔ ایوانِ زیریں میں اُنھیں 237 ووٹ ملے جبکہ اکثریت کیلئے 233 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ ٹیلی ویژن کی سابق اینکر Takaichi نے 1993 میں جاپان کی سیاست میں قدم رکھا اور ایک آزاد امیدوار کے طور پر ایوانِ زیریں میں ایک سیٹ جیت لی۔ 64 برس کی قانون ساز ممبر فی الوقت اپنے آبائی وطن NARA کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ محترمہ Takaichi نے 1996 میں جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے تحت پہلی مرتبہ کابینہ میں شامل ہوئیں۔ 2022 سے 2024 تک Takaichi جاپان کی اقتصادی سلامتی کی وزیر تھیں۔ محترمہ Takaichi کی حکومت کے سامنے سست رفتار اقتصادی ترقی، بڑھتی ہوئی قیمتیں اور Yen کی قدر میں زبردست گراوٹ چند بڑے چیلنجز ہیں۔