January 21, 2026 4:09 PM | ABE-Assassination

printer

جاپان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم Shinzo Abe کے 2022 میں ہوئے قتل کیلئے Tetsuya Yamagami کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

جاپان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم Shinzo Abe کے 2022 میں ہوئے قتل کیلئے Tetsuya Yamagami کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ Yamagami نے قبول کیا کہ اُس نے Nara میں ایک انتخابی مہم میں تقریر کے دوران Abe کو گولی ماری تھی۔ Yamagami کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا تھا اور اُس نے ایک دیسی بندوق کا استعمال کیا تھا۔ پولیس نے بعد میں اسی طرح کے ہتھیار اُس کی رہائش گاہ سے برآمد کئے۔ Shinzo Abe نے جب تقریر شروع کی تو انہیں بہت قریب سے پیچھے سے گولی ماری گئی تھی۔ انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچا گیا، لیکن ہنگامی علاج کے باوجود اُن کی موت ہوگئی۔×