جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے آج سمندر کی جانب مختلف بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد، ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے۔ میزائل داغے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی، جنوبی کوریا کے صدر، چین کیلئے روانہ ہوئے تھے، جہاں اُن کا شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام سے متعلق امور پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے راجدھانی خطے سے بہت سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کا پتہ چلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن میزائلوں نے تقریباً 560 میل تک پرواز کی اور یہ کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے حکام، اِس سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں اپنے ہتھیاروں کے مظاہرے کی یہ تازہ ترین کارروائی ہے۔