جاپان میں قائم عالمی ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن اور IT خدمات کی کمپنی NTT Data، کلاؤڈ پلیٹ فارم کمپنی Neysa نیٹ ورکس اور تلنگانہ سرکار نے حیدرآباد میں آرٹیفیشیل انٹلی جنیس ڈیٹا سینٹر کلسٹر قائم کرنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس پراجکٹ پر 10 ہزار 5 سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
کل جاپان میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ اے روینتھ ریڈی کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق حیدرآباد میں قائم ہونے والا یہ مرکز 400 میگاواٹ ڈیٹا سینٹر کلسٹر سے آراستہ ہوگا جو25 ہزار گرافکس پروسیسنگ یونٹوں کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ طاقتور AI سپر کمپیوٹنگ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔x