جاپان اوپن بیڈمنٹن میں بھارت کی مہم کی شروعات آج ٹوکیو میں اچھی رہی۔ مردوں کے ڈبلز کی جوڑی میں سَتوِک سائی راج رَنکی ریڈی اور چراغ شیٹی اور سنگلز میں لکشیہ سین نے دوسرے راؤنڈ میں اپنا اپنا میچ جیت لیا ہے۔ عالمی نمبر 15 کی جوڑی ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی Kang Min Hyuk اور Kim Dong Ju کو اکیس-اٹھارہ، اکیس-دس سے افتتاحی میچ میں شکست دی۔ مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین نے چین کے کھلاڑی Wang Zheng Xing کو اکیس-گیارہ، اکیس-اٹھارہ سے ہرادیا، جبکہ خواتین کے سنگلز میں دوبار اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والی پی وی سندھو کوریا کی کھلاڑی Sim Yu Jin سے پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئی ہیں۔×
Site Admin | July 16, 2025 2:53 PM
جاپان اوپن بیڈمنٹن میں بھارت کی مہم کی شروعات آج ٹوکیو میں اچھی رہی۔