Georgia کی پارلیمنٹ کے چیئرمین Shalva Papuashvili کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد نے آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر اور راجیہ سبھا چیئرمین سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر نائب صدر نے مطلع کیا کہ میٹنگ کے دوران طرفین نے Georgia میں نیا بھارتی سفارتخانہ کھولے جانے کا خیر مقدم کیا اور براہ راست کنیکٹیوٹی بڑھانے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں بھارت-Georgia تعلقات، مشترکہ جمہوری اقدار اور مسلسل پارلیمانی رابطوں کو ادارہ جاتی بنائے جانے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اِس کے علاوہ وفود نے سیاحت، انفارمیشن ٹکنالوجی، ادویات، قابل تجدید توانائی، فلم کے شعبے اور کھیلوں میں اشتراک کو وسعت دینے پر بھی نظریات کا تبادلہ کیا۔
انہوں نے Georgia میں بھارتی طلباء کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلے کو مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی۔ x