July 28, 2025 9:29 PM

printer

جارجیا میں FIDE خواتین کے شطرنج عالمی کپ میں دِویا دیشمکھ ، Koneru Humpy کو ہراکر ٹورنامنٹ خطاب حاصل کرنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں

شطرنج میں، دِویا دیشمکھ نے اپنی ہموطن Koneru Humpy کو Tiebreak فائنل مقابلے میں دو اعشاریہ پانچ – ایک اعشاریہ پانچ پوائنٹس سے ہراکر FIDE خواتین عالمی کپ 2025 کا خطاب جیت لیا ہے۔ تین روزہ اس مقابلے کے اختتام پر 19 سالہ دِویا چوتھی بھارتی خاتون گرینڈ ماسٹر بن گئی ہیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شطرنج کھلاڑی دِویا دیشمکھ کو FIDE عالمی خواتین شطرنج چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ FIDE عالمی شطرنج چیمپئن بننے پر نوجوان کھلاڑی دِویا دیشمکھ پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شطرنج کھلاڑی دیشمکھ کی یہ غیرمعمولی جیت بہت سے نوجوانوں کو تحریک دے گی۔ وزیر اعظم نے شطرنج کھلاڑی Koneru Humpy کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی Koneru Humpy نے پوری چیمپئن شپ کے دوران بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔