June 19, 2025 9:38 PM

printer

ثقافت کی وزارت یوگ کے گیارھویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت سے متعلق 100 سرکردہ مقامات اور دیگر پچاس ثقافتی مقامات پر یوگ کے اجلاس منعقد کرے گی

ثقافت کی وزارت یوگ کے گیارھویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت سے متعلق 100 سرکردہ مقامات اور دیگر پچاس ثقافتی مقامات پر یوگ کے اجلاس منعقد کرے گی۔ 21 جون کیلئے مقررہ یہ تقریبات، وشاکھاپٹینم میں آیوش کی وزارت کی جانب سے منعقدہ اصل تقریبات سے ہم آہنگ ہوں گی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، راجستھان کے جودھپور میں تاریخی مہران گڑھ قلعہ میں یوگ کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جن تاریخی مقامات پر یوگ کے دن کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اُن میں آسام میں Charaideo Maidam، گجرات میں Rani Ki Vav اور Dholavira، کرناٹک میں ہمپی، مدھیہ پردیش میں کھجوراہو اور Sanchi Stupa، اڈیشہ کے کونارک میں سوریہ مندر، مہاراشٹر میں Elephanta کی گپھائیں جیسے تاریخی عالمی میراث کے مقامات شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔