ثقافت کی وزارت نے آج نئی دلی میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک ترنگا بائک ریلی کا اہتمام کیا۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اِس ریلی کی قیادت کی۔ اُن کے ہمراہ مرکزی وزرا کرن رجیجو اور سنجے سیٹھ، نیز دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی تھیں۔جناب شیخاوت نے اِس موقع پر خاص طور پر بتایا کہ کس طرح ترنگا، قوم کو مضبوطی سے یکجا کرتا ہے اور ہمیں اُن لوگوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ملک کے لیے اپنی زندگیوں کی قربانی دی۔ انہوں نے ترنگے کو اتحاد کی علامت قرار دیا، کیونکہ ملک ایک وکست بھارت کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔
Site Admin | August 12, 2025 2:36 PM
ثقافت کی وزارت نے آج نئی دلی میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک ترنگا بائک ریلی کا اہتمام کیا