December 8, 2025 2:36 PM

printer

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال سرکار نے ریاست میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال سرکار نے ریاست میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ساحلی سرکِٹ پہل کے تحت 68 کروڑ روپے دیے تھے، جبکہ پرساد اسکیم کے تحت Belur مٹھ کے فروغ کیلئے 31 کروڑ روپے مہیا کرائے گئے۔

جناب شیخاوت نے الزام لگایا کہ ریاستی سرکار، ریاست میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے سودیش دَرشن اور پرساد جیسی مختلف مرکزی اسکیموں میں شامل نہیں ہورہی ہیں۔ لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ ریاست کے دائرہئ اختیار میں آتا ہے۔ اِس لیے ریاستی سرکار پر اِس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

قومی تیرتھ اسکیم میں گنگا ساگر کو شامل کیے جانے کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ بھارتی دیومالائی داستانوں اور ثقافت میں گنگا ساگر کو بہت اہمیت حاصل ہے، لیکن تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنا ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہے۔ اِس کے بعد ہی وزارت ضروری کارروائی کرے گی۔