ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے اسکولوں سے آئل بورڈس قائم کرنے کیلئے کہا ہے تاکہ طلباء میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جاسکے۔ اسکولوں کے سربراہان کے نام ایک خط میں CBSE نے اُن سے کہا ہے کہ وہ تغذیہ بخش اور صحت مند خوراک کی دستیابی اور جسمانی ورزش سے متعلق اقدامات کے ذریعے اسکولوں میں صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ CBSE نے اُن سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ طلباء کو سیڑھیوں کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کریں اور جسمانی ورزش سے متعلق مختصر وقفے کی چھٹی کریں اور پیدال چلنے کے راستے میں سہولت فراہم کریں۔
Lancet GBD-2021 کے موٹاپے کی پیش گوئی کرنے والے ایک مطالعے کے مطابق بھارت میں زیادہ وزن والے اور موٹاپے کے شکار بالغوں کی تعداد 2021 میں 18کروڑ سے بڑھ کر 2025 تقریباً 45 کروڑ ہوجانے کا امکان ہے۔ اِس طرح بھارت کے عالمی سطح پر موٹاپے کے لحاظ سے دوسرا ملک بن جانے کا اندیشہ ہے۔X