ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2025 9:44 AM

printer

ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ، CBSE نے کہا ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے کے لیے طلباء کی 75 فیصد حاضری ضروری ہے۔

ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ، CBSE نے کہا ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے کے لیے طلباء کی 75 فیصد حاضری ضروری ہے۔ CBSE نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ طالب علم کی حاضری کا سیدھا تعلق اب داخلی Assessment سے ہوگا، تاکہ 2سالہ تعلیمی سائکل کے دوران لگاتار حاضری کو ضروری بنایا جاسکے۔ CBSE نے مزید کہا ہے کہ ضروری تقاضوں کی تکمیل نہ کرنے والے طلباء کو بورڈ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ CBSE نے اضافی مضامین منتخب کرنے سے متعلق ضوابط بھی واضح کیے۔

اِس کے علاوہ CBSE نے اسکولوں کو اُن مضامین کی پیش کش کرنے کے بارے میں خبردار کیا، جس کے تربیت یافتہ اساتذہ، تجربہ گاہیں یا منظوری اسکول کے پاس نہیں ہیں۔ CBSE نے کہا کہ طلباء، اِس طرح کے مضامین کو اپنے Main یا اضافی پیپرز کے طور پر نہیں لے سکتے۔×