ثانوی تعلم کے مرکزی بورڈ CBSE نے آج دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 12ویں کلاس میں کل 16 لاکھ 92 ہزار 794 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ جن میں سے 88 اعشاریہ تین نو فیصد طلباء پاس ہوئے، جو پچھلے سال کے تنائج کے مقابلے اس سال صفر اعشاریہ چار ایک فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے پانچ اعشاریہ نو چار فیصد زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جن میں 91 فیصد سے زیادہ نے امتحان پاس کیا ہے۔
وہیں دسویں کلاس مین اس سال کل 23 لاکھ 71 ہزار 939 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ ان میں سے 93 اعشاریہ چھ چھ فیصد طلباء نے بورڈ امتحان پاس کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے صفر اعشاریہ صفر چھ فیصد زیادہ ہے۔ اس سال بھی لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں نے دو اعشاریہ تین سات فیصد پوانٹس حاصل کئے، جن میں 95 فیصد لڑکیوں نے امتحان پاس کیا۔
Site Admin | May 13, 2025 9:47 PM
ثانوی تعلم کے مرکزی بورڈ CBSE نے آج دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے