جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ODI سیریز کیلئے K.L. راہل کو کپتان بنایا گیا ہے۔ شُبھمن گل، گردن میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ وکٹ کیپر-بلّے باز ریشبھ پَنت نائب کپتان ہوں گے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، یسشوی جیسوال، تلک ورما، واشنگٹن سُندر، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی، ہرشِت رانا، رُتو راج گائیکوارڈ، پرشدھ کرشنا، ارش دیپ سنگھ اور دروبھ جوریل ٹیم کے دوسرے ممبر ہیں۔سیریز کا پہلا میچ، 30 نومبر کو رانچی میں، جبکہ دوسرا 3 دسمبر کو اور تیسرا میچ 6 دسمبر کو وشاکھا پٹنم میں ہوگا۔
Site Admin | November 23, 2025 9:31 PM
تین میچوں کی ODI سیریز کیلئے، جنوبی افریقہ کے خلاف، بھارت کے کپتان کے طور پر، کے ایل راہل کو چُنا گیا ہے۔ شبھمن گِل کو اُن کی گردن میں چوٹ کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے