December 16, 2025 9:56 AM

printer

تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے کے سلسلے میں آج شام ایتھوپیا کی راجدھانی عدیس ابابا پہنچیں گے۔

تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے کے سلسلے میں آج شام ایتھوپیا کی راجدھانی عدیس ابابا پہنچیں گے۔ وزیر اعظم ایتھوپیا کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر Abiy Ahmed علی کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام پہلووں پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ عالمی جنوب میں شراکت داروں کی حیثیت سے وزیر اعظم کا دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کی توثیق کرے گا تاکہ قریبی دوستانہ تعلقات مستحکم کیے جا سکیں اور باہمی تعاون میں اضافہ ہو سکے۔

پیش ہے ایک رپورٹ …………

VC – Sushil Chandra Tiwari

وزیر اعظم نریندر مودی کا ایتھوپیا کیلئے یہ پہلا دورہ ہوگا، لیکن اِس ماہ یہ افریقی براعظم کیلئے دوسرا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایتھوپیا کے وزیر اعظم Abiy احمد علی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ جنہیں عدیس ابابا میں باہمی اہمیت کے حامل امور کے تمام پہلوؤں پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا ہے، جو افریقی یونین کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔ 2023 میں بھارت کی جی-20 کی صدارت کے دوران، افریقی یونین کو جی-20 کے ایک مستقبل رکن کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرے گا۔ عالمی خطہئ جنوب میں شراکت داروں کی حیثیت سے درستی کو مستحکم کرنا اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ ایتھوپیا عالمی جنوب اور افریقی تناظر میں ایک اہم اور بھروسے مند شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم اپنے دو روزہ دورے کے دوران کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت بھارت سے سرمایہ کاری، زراعت، کانکنی، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، شمسی اتحاد اور سائبر سکیورٹی پر تبادلہئ خیال کرے گی، جو بات چیت کے ایجنڈے میں اہم شعبے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے ایک مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

عدیس ابابا سے سُشیل چند تیواری کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں