تیسری بھارت – سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس آج نئی دلی میں ہوگی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس۔جے۔شنکر، نرملا سیتا رمن، اشونی ویشنو اور پیوش گوئل اِس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنگاپور کی طرف سے اِس گول میز کانفرنس میں وہاں کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت مختلف وزراء شریک ہوں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ وزارتی گول میز کانفرنس بھارت-سنگاپور اشتراک کی خاطر ایک نیا ایجنڈا طے کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہئ کار ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی ساجھیداری ہے اور اِس کانفرنس سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور انھیں مستحکم بنانے کے نئے راستے تلاش کیے جا سکیں گے۔x