ڈھاکہ میں جاری ایشیائی تیر اندازی چمپئن شپ 2025 میں بھارت نے کم از کم دو تمغے یقینی بنا لئے ہیں کیونکہ مردوں کی recurve ٹیم اور خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم، دونوں نے آج سیمی فائنل میں متاثرکن کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
یشدیپ بھوگے، Atanu Das اور راہل پر مشتمل مردوں کی recurve ٹیم نے سیمی فائنل کے ایک سخت مقابلے میں قزاخستان کو تین کے مقابلے پانچ سے شکست دی۔
مردوں کی ٹیم نے زبردست دباؤ کے باوجود غیر معمولی توجہ اور کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مردوں کے فائنل میں 14 نومبر کو بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔
خواتین کے کمپاؤنڈ مقابلوں میں دیپ شیکھا، جیوتی سُریکھا وینم اور پریتیکا پرادیپ پر مشتمل بھارتی ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ خواتین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 227 کے مقابلے 234 سے شکست دی۔ خواتین کے فائنل میں 13 نومبر کو بھارت کا مقابلہ، جنوبی کوریا سے ہوگا۔
Site Admin | November 10, 2025 9:44 PM
تیر اندازی میں ڈھاکہ میں جاری ایشیائی چمپئن شپ میں بھارت کیلئے کم از کم دو تمغہ یقینی ہوگیا ہے