ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

تیراندازی میں، سنگاپور میں ایشیائی کپ کے دوسرے مرحلے میں، بھارت کو دو تمغے ملنا طے ہے۔ بھارت کے تیرانداز مردوں اور خواتین دونوں زمروں کے انفرادی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

سنگاپور میں تیراندازی کے ایشیائی کپ کے دوسرے مرحلے میں بھارت کے جونیئر کمپاؤنڈ تیراندازوں کا غلبہ جاری ہے اور وہ مردوں اور خواتین دونوں زمروں کے انفرادی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

مردوں کے زمرے میں سرکردہ کھلاڑی Kushal Dalal نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے Himu Bachhar کو 143 کے مقابلے 147 پوائنٹ سے ہرا دیا۔

بھارت کے دسویں نمبر کے تیرانداز Sachin Chechi آسٹریلیا کے کھلاڑی سے ہار گئے اور اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے Himu Bachhar سے مقابلہ کریں گے۔

خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ زمرے میں بھارت کو سونے اور چاندی کا تمغہ ملنا طے ہے، کیونکہ فائنل میں دونوں ہی کھلاڑی بھارت کی ہیں۔

فائنل میں، سرکردہ کھلاڑی Shanmukhi Naga Sai Budde اور دوسرے نمبر کی تیرانداز تیجل سالوے آمنے سامنے ہوں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں