تہوار کے اِن دنوں کے دوران آپ اپنے کنبے کے افراد اور دوستوں کو FASTag کا سالانہ پاس تحفے میں دے کر انھیں ایک خوشگوار سفر کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔ اِس پاس سے اِنھیں ملک بھر کی قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر ایک سال تک سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ سالانہ پاس، بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI کے راج مارگ یاترا موبائل ایپ کے ذریعے، غیر تجارتی گاڑیوں کیلئے دیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ اِس کیلئے آپ کو راج مارگ ایپ پر Add Pass کے آپشن پر کلک کرنا ہے۔ اِس میں اُس شخص کی گاڑی کا نمبر اور رابطے کی تفصیلات مہیا کردیجے، جسے آپ یہ تحفہ دے رہے ہیں۔ اپنے موبائل فون پر بھیجے گئے OTP کی تصدیق کیجئے۔ اِس کے بعد یہ پاس، گاڑی سے منسلک FASTag پر کام کرنے لگے گا۔
یہ پاس بھارت کے تقریباً ایک ہزار 150 ٹول پلازہ پر دستیاب ہے۔