ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 10:05 AM | Trains Festive Season

printer

تہواروں کے اِس موسم میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مسافر ریلوے کی جانب سے چلائی گئی ٹرینوں میں سفر کرچکے ہیں

تہواروں کے اِس موسم میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مسافر ریلوے کی جانب سے چلائی گئی ٹرینوں میں سفر کرچکے ہیں۔ ریلوے کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ تہواروں کے اختتام تک مسافروں کی یہ تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔
بہار اور اترپردیش کے قریبی علاقوں کے 30 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر لوگوں کے ہجوم کے بہتر انتظام کیلئے بڑے پیمانے پر ٹھہرنے کی جگہیں بنائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس کے باعث ریلوے کے شعبے میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ خصوصی ٹرینوں کی تعداد، جو پہلے صرف چند سو تھی، اب ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
ریلوے کا عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے، تاکہ ہر کوئی تہوار کیلئے خیر و عافیت کے ساتھ اپنے گھر پہنچ سکے۔ چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے مزید بہتر انتظامات کئے ہیں۔
بہار کے اسٹیشنوں پر لوگوں کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے ٹھہرنے کی جگہیں، اضافی ٹکٹ کاؤنٹرز، سی سی ٹی وی نگرانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت ہوسکے۔