ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 17, 2025 2:43 PM

printer

تہران میں بھارت کے سفارت خانے نے اسرائیل – ایران تنازعے کے مدنظر بھارتی طلبا کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے

 

ایران میں بھارت کے سفارت خانے نے تہران میں موجود بھارتی طلبا کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرے بھارتی باشندوں کو بھی، جن کے پاس اپنا ٹرانسپورٹ کا بندوبست ہے، ان کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ حالات کے پیش نظر وہ بھی وہاں سے محفوط مقامات پر چلے جائیں۔

 دوسری جانب ایران اور اسرائیل میں موجودہ حالات و واقعات کے  پیش نظر وزارت خارجہ نے صورتحال کی نگرانی اور بھارتی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مدد کے خواہاں افراد کیلئے کئی ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔ اِن میں ٹال فری نمبرہے:

ایک آٹھ، صفر صفر، ایک ایک آٹھ، سات نو سات

تین دوسرے ہیلپ لائن نمبر اس طرح ہیں:

پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین، صفر ایک، دو ایک ایک تین

پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین، صفر ایک، چار ایک، صفر چار

 اور

پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین صفر ایک، سات نو، صفر پانچ۔

ایک مخصوص وہاٹس ایپ نمبر

 پلس نو ایک، نو نو، چھ آٹھ، دو، نو، ایک نو، آٹھ آٹھ

بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ ای میل رابطہ situationroom@mea.gov.in بھی مہیا کرایا گیا ہے۔ x