تھائی لینڈ میں بھارتی سفارتخانے نے سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کرکے بھارتی سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ- کمبوڈیا سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں چوکس اور مستعد رہیں۔ تھائی لینڈ- کمبوڈیا سرحد پر جاری انتشار کی وجہ سے تھائی لینڈ کی سیاحت سے متعلق اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیاح سردست 7 صوبوں میں کئی سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
کَل اِن دونوں ملکوں کی سرحد کے نزدیک فوجی جھڑپوں میں تھائی لینڈ کے 14 شہری مارے گئے تھے، جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ بدھ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد تشدد بھڑک اُٹھا تھا۔ اس دھماکے میں تھائی لینڈ کے پانچ سپاہی زخمی ہوئے اور اس واقعے کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔
Site Admin | July 25, 2025 3:38 PM
تھائی-کمبوڈیا جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ تھائی لینڈ میں بھارتی سفارت خانے نے، سفر سے متعلق ہدایت جاری کی ہے، جس میں بھارتی سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں
