تھائی لینڈ کے شمال مشرقی خطے میں بینکاک سے روانہ ہونے والی ایک مسافر ریل گاڑی کے ایک بڑے حادثے میں 22 افراد کی موت ہوئی، جبکہ 30 زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب تعمیرات کے کام آنے والی ایک کرین ایک ریل ڈبے پر جاگری۔ تھائی لینڈ کے پولیس اہلکاروں کے مطابق، یہ حادثہ تھائی لینڈ کی راجدھانی کے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ تھائی لینڈ کے ٹرانسپورٹ محکمے کے وزیر نے بتایا ہے کہ اِس ریل گاڑی میں تقریباً 195 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی جانکاری سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کرین موجودہ ریل لائن کے نزدیک تیز رفتار ریلوے پروجیکٹ کیلئے تعمیراتی مقام پر استعمال کی جارہی تھی۔×
Site Admin | January 14, 2026 3:17 PM
تھائی لینڈ کے شمال مشرقی خطے میں بینکاک سے روانہ ہونے والی ایک مسافر ریل گاڑی کے ایک بڑے حادثے میں 22 افراد کی موت ہوئی، جبکہ 30 زخمی ہوئے