December 10, 2025 2:22 PM

printer

تھائی لینڈ کے ساتھ تنازعہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور کمبوڈیا کے دیہاتوں سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں

تھائی لینڈ کے ساتھ تنازعہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور کمبوڈیا کے دیہاتوں سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ کمبوڈیا کے دفاعی ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل Maly Socheata نے کَل بتایا کہ بے گھر ہوئے لوگوں کی کُل تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 129 ہے، جس میں نومولود، چھوٹے بچے، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور معذور افراد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ کی فوج نے اتوار کی دوپہر سے بدھ کی صبح تک کمبوڈیا کے فوجی ٹھکانوں اور عام شہریوں کے علاقوں پر حملہ کرنے کیلئے F-16 جنگی جہازوں سمیت شدید اور تباہ کن ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اِن جھڑپوں میں کمبوڈیا کے 7 عام شہری ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوئے ہیں۔

اِس سے قبل، دن میں سنگاپور کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل کرنے اور امن قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔