ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2025 9:47 PM

printer

تھائی لینڈ- کمبوڈیا سرحد پر جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے

آج کمبوڈیا کے شہری ہوا بازی سے متعلق سرکاری سکریٹریٹ نے تھائی لینڈ کے ساتھ لڑائی والے زونس میں سبھی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ SSCA کے سرکاری سکریٹری نے کہا ہے کہ لڑائی والے زونس سے پرواز کرنے سے گریز کرنے کی خاطر سبھی ایئر لائنز مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران تھائی لینڈ- کمبوڈیا سرحد سے متصل مختلف علاقوں میں جھڑپیں جاری رہنے کی خبر ہے۔ کمبوڈیا کی افواج نے بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور راکٹ نظام کا استعمال کرتے ہوئے بمباری جاری رکھی۔ تھائی لینڈ کی افواج نے اِس کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے اور مقامی شہریوں کو ایڈوائیزری جاری کی ہے کہ وہ جھڑپوں والے علاقوں میں نہ جائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کمبوڈیا کی جانب سے فوری جنگ بندی کی بات کہے جانے کے باوجود لڑائی جاری ہے۔
دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے ہیں۔ تھائی لینڈ کی صحتِ عامہ کی وزارت کے نائب ترجمان کے مطابق جمعرات کو تھائی لینڈ- کمبوڈیا سرحد کے نزدیک فوجی تصادم میں تھائی لینڈ کے 14 شہری ہلاک اور دیگر 46 زخمی ہوگئے تھے۔
 آج کمبوڈیا کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ کمبوڈیا میں سرحد پر جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور دیگر 71 زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران آج کمبوڈیا میں بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو سرحدی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں بھارتی شہری Phnom Penh میں بھارتی سفارتخانے سے پلس آٹھ پانچ پانچ، نو-دو، آٹھ-آٹھ، ایک-چھ، سات-چھ یا ای-میل cons.phnompenh@mea.gov.in پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ بھارت، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی دلّی کا دونوں ملکوں کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور بھارت امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک، عداوت کو کم کرنے اور اِسے مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ خطے میں سفر کرنے والے بھارتی افراد کسی بھی طرح کی مدد کیلئے اپنے اپنے سفارتخانوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔