تھائی لینڈ – کمبوڈیا سرحد پر شدید لڑائی جاری ہے۔ کمبوڈیا کی فوج توپیں اور BM-21 راکٹ استعمال کر رہی ہے جبکہ تھائی کی فوج جوابی فائرنگ کر رہی ہے۔ اس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تصادم والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ تھائی حکام نے بتایا کہ رات بھر ہونے والے تصادم میں 14 شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے۔ کمبوڈیا نے خبر دی ہے کہ تھائی کی گولہ باری سے ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار نو سو کنبوں کو سرحدی علاقوں سے باہر نکالا گیا ہے۔ کمبوڈیا کے حکام نے تھائی لینڈ پر F-16 جیٹ اور کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تحمل برتنے پر زور دیا اور دونوں ملکوں سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کا حل تلاش کریں۔
تھائی لینڈ میں بھارتی سفارتخانے نے بھارتی سفر کرنے والوں کو صلاح دی ہے کہ وہ سرکاری اَپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔ یہ صلاح تھائی-کمبوڈیا سرحد کے قریب تصادم کے تناظر میں دی گئی ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں سفارتخانے نے سفر کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ تھائی لینڈ کی سیاحت کی اتھارٹی TAT اور TAT نیوز روم سمیت تھائی حکام کی فراہم کردہ رہنمائی کی پیروی کریں۔ سفارتخانے نے اِس بات کو واضح کیا کہ TAT کے ذریعے فہرست میں شامل کردہ علاقے، اِس وقت سفر کرنے کیلئے موزوں نہیں ہے۔ یہ صلاح، جاری تصادم کے باعث، سرحد کے نزدیک کے سات صوبوں میں بہت سی سیاحتی منزلوں کی شناخت کرنے کے TAT کے اعلان کے بعد جاری کی گئی ہے۔
Site Admin | July 25, 2025 9:50 PM
تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر تصادم جاری ہے کیونکہ فریقین کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تھائی لینڈ نے بھارتی سفارتخانے میں سیاحوں کیلئے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے
