July 29, 2025 2:43 PM

printer

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر کَل طے پائے گئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر کَل طے پائے گئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس نے کہا کہ پانچ دن کی لڑائی روکنے کیلئے کئے گئے معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں۔ Royal تھائی آرمی کے ترجمان میجر جنرل Winthai Suvaree نے کہا کہ کمبوڈیا نے رات کے وقت تھائی علاقوں میں متعدد جگہوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ نے اِسے معاہدے کی دانستہ طور پر کی گئی خلاف ورزی مانا ہے، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد کو ختم کرنا ہے۔ جناب Winthai نے مزید کہا کہ تھائی فوج نے آدھی رات کے وقت فوری طور پر گولی باری روک دی تھی، لیکن اس نے کمبوڈیا کی کارروائی کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ نے فوجی طاقت کا استعمال حملہ کرنے کیلئے نہیں، بلکہ قبضے کو روکنے اور بین الاقوامی قواعد کے تحت قومی خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے کیا۔ کل دونوں فریقوں نے ملیشیا میں مذاکرات کے بعد فوری اور بلا شرط جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پڑوسی ملکوں کے درمیان ہونے والی بدترین لڑائی کو روکنا تھا۔ جمعرات کو دونوں ملکوں کی سرحد پر شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تین لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔