تھائی لینڈ میں جاری دفاعی سربراہان کی کانفرنس 2025 کے موقع پر بھارت کے مربوط دفاعی عملے کے سربراہ ایئر مارشل آشوتوش دیکشت نے ویتنام، جنوبی کوریا اور برطانیہ کے سینئر دفاعی عہدیداران کے ساتھ سلسلے وار میٹنگیں کیں۔ HQ IDS کے مطابق کثیر رُخی تبادلہ خیال میں دفاعی اشتراک بڑھانے، بحری اشتراک کے سلسلے میں پیش رفت، پیشہ وارانہ فوجی تبادلوں کو مستحکم کرنے اور ٹیکنالوجی سمیت شراکت داری کے نئے شعبوں میں امکانات تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایئر مارشل آشوتوش دیکشت 26 سے 28 اگست تک ہونے والی دفاعی سربراہان کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اس وقت تھائی لینڈ میں ہیں۔×
Site Admin | August 28, 2025 3:55 PM
تھائی لینڈ میں جاری دفاعی سربراہان کی کانفرنس دو ہزار پچیس کے موقع پر بھارت کے مربوط دفاعی عملے کے سربراہ ایئر مارشل آشوتوش دیکشت نے ویتنام، جنوبی کوریا اور برطانیہ کے سینئر دفاعی عہدیداران کے ساتھ سلسلے وار میٹنگیں کیں۔
