بیڈمنٹن میں بھارتی کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ 2025 میں 27 تمغے جیتے ہیں، جس میں چار سونے کے، 10 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ یہ ملک کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ یہ چمپئن شپ اِس مہینے کی 17 سے 22 تاریخ تک تھائی لینڈ میں منعقد کی گئی تھی۔
بھارت نے مکسڈ، ڈبلز، SL3-SU5 مقابلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے تینوں تمغے حاصل کرلیے ہیں، جس میں نتیش کمار اور تُلسی مَتھی مُرگیسن نے روتھِک رگھوپتی اور مانسی جوشی سے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ چراغ بَریتھا اور مندیپ کور نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔