ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2025 2:37 PM

printer

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی لڑائی تیسرے دن بھی جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پر جھڑپ آج تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔ کمبوڈیا میں 8 سویلین سمیت 13 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جبکہ تھائی لینڈ میں 24 سویلین سمیت 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 1 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے نکل گئے ہیں۔ اِسی طرح 35 ہزار سے زیادہ افراد کمبوڈیا میں بے گھر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فوری جنگ بندی کی اپیل کے باوجود جھڑپ جاری ہے۔ کمبوڈیا نے تھائی فورسز پر Pursat صوبے میں گولی باری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تھائی لینڈ نے متعدد سرحدی ضلعوں میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے۔
اِس دوران کمبوڈیا میں بھارتی سفارت خانے نے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد پر جاری جھڑپ کے تناظر میں سرحدی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ آج جاری کی گئی ایک ایڈوائزری میں بھارتی سفارت خانے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر
پلس آٹھ پانچ پانچ – نو دو آٹھ آٹھ – ایک چھ سات چھ
اور ای-میل ایڈریس –
cons.phnompenh@mea.gov.in
پر رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے۔